لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 405 ایف آئی آردرج، ایک ہزار 193افرد گرفتار

اتوار 29 مارچ 2020 22:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) کراچی پولیس کا لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں جاری کرونا وائرس کی وباء پھیلنے سے روکنے کہ پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 23 تا 28 مارچ صوبے میں لگائے گئے لاک ڈائون کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کراچی پولیس کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے مجموعی طور پر 405 ایف آئی آر رجسٹرڈ کیں اور ایک ہزار 193افرد کو گرفتار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں