گورنرسندھ سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات

صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں خصوصاً سندھ رینجرز کی کاوشوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 2 اپریل 2020 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات ، اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً سندھ رینجرز کی کاوشوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا کے خلاف پوری قوم اورفوج ، رینجرز اور پولیس متحدہ ، منظم اور ہمہ وقت تیار ہے اس ضمن میں لاک ڈاؤن میں سندھ رینجرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،فرض شناس ، ہر آن مستعد سندھ رینجرز وائرس سے عوام کو محفوظ بنانے کے لئے بھرپور خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر موجود رینجرز اور پولیس کے جوان کورونا کے خلاف جاری جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیںکرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمرا حمد بخاری نے کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف حکومت کے احکامات پر بھرپور اقدامات یقینی بنارہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں