پاک سر زمین پارٹی وکلا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی،مصطفی کمال

ہفتہ 8 اگست 2020 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی وکلا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سانحہ کوئٹہ بہت بڑا سانحہ تھا جس میں دہشت گردوں نے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچانے کی خاطر 60 سے زائد وکلا کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرکے نا صرف پوری قوم کو صدمے میں مبتلا کردیا بلکہ عدل و انصاف کیلئے لڑنے والی وکلا برادری کو دھمکانے کی کوشش کی گئی، سانحہ کوئٹہ سے ریاست اہم ستون کو زبردست نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر اس کے باوجود وکلا برادری اپنے فرائض اور عدل و انصاف کی جنگ ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ جانوں کی پرواہ نا کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی پاکستان بھی کی وکلا برادری کیساتھ کھڑی ہے اور انسانیت کی بھلائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں