سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان

ْنئے ڈی جی کی تعیناتی کے بعد ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:41

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے ، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ،جی ایم کمرشل کے دفاتر کراچی منتقل کئے جائیں گے، مستقل ڈی جی نہ ہونے دفاتر اسلام آباد منتقل کییگئے تھے، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔

بڑے ایئرپورٹس پر سینئر اور تجربہ کار ایئرپورٹ منیجر کی تعیناتی بھی زیر غور آئی ، اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران کو واپس ان کے عہدوں پربھیج دیا جائے گا۔ردو بدل ڈی جی سی اے اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں