وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے، علی زیدی نے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں مراد علی شاہ کی کلاس لے لی

علی زیدی نے انتہائی سخت لہجے میں بات کی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، وفاقی وزیر نے بھی وزیراعظم کو جوابی خط بھیج دیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:30

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے، علی زیدی نے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں مراد علی شاہ کی کلاس لے لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی آمنے سامنے آگئے، علی زیدی نے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں مراد علی شاہ کی کلاس لے لی، انتہائی سخت لہجے میں بات کی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، وفاقی وزیر نے بھی وزیراعظم کو جوابی خط بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرعلی زیدی میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نی17 جنوری کوخط لکھ کر وزیراعظم سے وزیر بحری امورکی شکایت کی تھی۔وزیر اعلیٰ کے خط کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ مرادعلی شاہ نے شائستگی کی حدود پھلانگ کر وزیراعظم کوخط بھجوایا ہے،مرادعلی شاہ کا خط ان کے دماغ میں سمائے بلاجواز تکبر، بیوجہ غرور کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے نگراں کمیٹی بنے 6 ماہ سے زائد ہوگئے، کمیٹی میں صوبائی حکومت، اہم وفاقی و صوبائی اداروں کیذمہ دار، 3وفاقی وزراء بھی ہیں۔علی زیدی نے خط کے متن میں تحریر کیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منتقلی کا پوچھنے پر موصوف برہم ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ 6 ماہ سے ان اداروں کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

کراچی کا کچرا کیسے اٹھانا ہے، نالے کیسے صاف کرنے ہیں اس پرکمیٹی کو کئی اجلاس کرنا پڑے،بنیادی شہری سہولیات پر کئی اجلاس مرادعلی شاہ کی نااہلی، شرمناک نکمے پن کی علامت ہے۔وفاقی وزیر نے خط میں کہا کہ مراد علی شاہ کو وفاقی حکومت اور قوم سے کئے وعدوں کی پاسداری کا پابند بنایا جائے،کمیٹی رکن کے بطورمنصوبوں پر پیشرفت، تکمیل میں تاخیر پر سوال پوچھنا میرا بنیادی حق ہے۔انہوں نے خط میں کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ سندھ کے رویے اور طرز عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں