زندگی میں بہت دکھ اور پریشانیاں دیکھیں،قوی خان

جمعہ 23 اپریل 2021 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان کے سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میری دکھ بھری کہانی ایسی ہے جس پر پانچ، سات ناول لکھے جاسکتے ہیں۔اپنی زندگی میں بہت دکھ، پریشانیاں اور بھوک دیکھی۔

(جاری ہے)

اداکار قوی خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرا م میں بتایا کہ میں جب لاہور میں رحمان پورے میں رہائش پذیر تھا تو 2 سال بعد اس قابل ہوا کہ 25 روپے کرایہ دے سکوں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ایک دن ایسا بھی تھا کہ جب میرے پاس بس کے ٹکٹ کے 5 پیسے نہیں تھے، بس کا ٹکٹ 15 پیسے کا تھا اور میرے پاس صرف 10 پیسے تھے، پھر 5 پیسے کے لیے دوست کے گھر گیا، اس کے ساتھ کافی دیر کھڑا رہا لیکن مجھ میں دوست سے 5 پیسے مانگنے کی ہمت نہ ہوئی اور میں واپس آگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں