احتساب عدالت میں سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جاری رکھیں گے

بدھ 4 اگست 2021 16:31

احتساب عدالت میں سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جاری رکھیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) احتساب عدالت میں سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جاری رکھیں گے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ریفرنس کے تفتیشی افسر علی رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا کی جانب سے علی رضا کے بیان پر جرح کی گئی۔ آئندہ سماعت پر بھی آئی او کے بیان پر جرح جاری رہے گی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔ غلام حیدر جمالی و دیگر کیخلاف ریفرنس 2017 میں قائم کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں