آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر تین نومولود انتقال کر گئے

جنریٹر آپریٹر دیر سے پہنچا جس کے باعث جنریٹر نہیں چل سکا۔انتظامیہ کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 ستمبر 2021 10:39

آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر تین نومولود انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 17ستمبر 2021) اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث 3 نومولود انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاول نگر میں آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر تین نومولود انتقال کر گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے چلدڑن وارڈ میں زیر علاج تھے۔نومولود بچوں کے ورثا کی جانب سے اسپتال پر الزام عائد کیا گیا کہ عملے کی لاپرواہی اور آکسیجن نہ ملنے پر بچوں کی ہلاکت ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتقال کر جانے والے بچوں کی پیدائش نجی اسپتالوں میں ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جنریٹر آپریٹر دیر سے پہنچا جس کے باعث جنریٹر نہیں چل سکا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی ہونے کے باعث کورونا وائرس کا مریض جاں بحق ہو گیا ۔

بتایا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیرمحل کے ایمرجنسی وارڈ میں مبینہ طور پر آکسیجن کی فراہمی معطل ہو گئی جس کے باعث کورونا وائرس میں مبتلا 65 سالہ سرفراز نامی شخص جاں بحق ہو گیا کورونا مریض کے لواحقین نے ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے اور آکسیجن کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے ٹی ایچ کیو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جس کے باعث ایمرجنسی وارڈ کی ای سی جی مشین اور دیگر سامان ٹوٹ گیا دوسری جانب ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر ہارون کی جانب سے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز کے لئے تھانہ صدر میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں