سندھ حکومت کا نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

اتوار 19 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) سندھ حکومت نے دراز قامت پاکستانی شہری نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستانی دراز قد شخصیت نصیر سومرو کی علالت کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسپتال کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے نجی اسپتال کو لیٹر جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نصیر سومرو کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، انہیں علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

نصیر احمد سومرو ان دنوں علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں، انہیں طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا ہے۔اہل خانہ کے مطابق 7 فٹ 9 انچ قد کے مالک نصیر سومرو پھیپھڑوں کے دائمی مرض کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ 2018 میں نصیر سومروں کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں تشویشناک حالت میں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں