ٹارگٹ کلرز نے وکیل عرفان مہر کو کیسے قتل کیا تفتیشی حکام کے اہم انکشافات

ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) : سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں تفتیشی حکام نے بتایا ٹارگٹ کلرز نے کارسی10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ٹارگٹ کلرزنے کیسے پیچھا کیا، کن راستوں سے آئے اورکہاں سے گئی اس حوالے سے تفتیشی حکام نے مختلف مقامات کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلی ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز نے کارسی10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، ٹارگٹ کلرکی تصاویرمزیدقریب سے حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان پیچھا کررہے ہیں تاہم ملزمان کی موٹرسائیکل کا نمبر تاحال حاصل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کے زیراستعمال فون کاڈیٹاحاصل کررہے ہیں، اجرتی قاتل اورذاتی دشمنی کے پہلو پر بھی تفتیشی جاری ہے۔

تفتیشی حکام نے کہا ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے اور ڈبل روڈ سے ملزمان راڈو چوک کی جانب فرار ہوئے۔راڈوچوک سے ایک راستہ منورچورنگی دوسراجوہرچورنگی جاتاہے، ملزمان آگے کہاں گئے جلدپتہ چلالیں گے، جیوفینسنگ ،عینی شاہدین کے بیان سے تفتیش آگے بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں