سندھ میں تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی کے لیے قانونی بل تیار

تعلیمی اداروں میں ہرسال طلبا یونین کے انتخابات ہوں گے، طلباء انتخابات سے7 سے11 نمائندوں پر مشتمل یونین کومنتخب کریں گے،طلباء کی سنڈیکیٹ اور کمیٹیوں میں نمائندگی ہوگی۔ بل کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جنوری 2022 17:01

سندھ میں تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی کے لیے قانونی بل تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2022ء) تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی کے لیے قانون سازی کا بل تیار کرلیا گیا، تعلیمی اداروں میں ہرسال طلبا یونین کے انتخابات ہوں گے، طلباء انتخابات سے7 سے11 نمائندوں پر مشتمل یونین کومنتخب کریں گے،طلباء کی سنڈیکیٹ اور کمیٹیوں میں نمائندگی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے طلبا یونین کی بحالی کے لیے مجوزہ بل تیار کر لیا ہے۔

مجوزہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی  قانون نے منظور کرکے سندھ  اسمبلی بھجوا دیا گیا، طلبا یونین بحالی بل آئندہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ ڈرافٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہر سال طلبا یونین کے انتخابات ہوں گے، طلباء انتخابات سے 7 سے 11 نمائندوں پر مشتمل یونین کومنتخب کریں گے، تعلیمی ادارے کی سینیٹ سینڈیکٹ میں طلبا یونین کی نمائندگی ہوگی، تعلیمی ادارے کی انسداد ہراسمنٹ کمیٹی بھی یونین کی نمائندگی ہوگی، دوماہ میں تعلیمی ادارے طلبا یونین کے قواعد  و ضوابط طے کرینگے، مجوزہ بل کے تحت تعلیمی اداروں میں ہتھیار رکھنے اور اسلحہ لے کر چلنا ممنوع ہوگا،تعلیمی اداروں میں آتشگیر مواد ممنوع ہوگا۔

(جاری ہے)

 دوسری جانب خیبرپختونخوا میں آئندہ تین سالوں کے دوران 56 نئے کالجز مکمل کئے جائیں گے جن میں 28 طالبات اور 28طلباء کے لئے ہوں گے۔ ان کالجز میں 48 ہزار سے زائد طلبہ کو داخلہ دیا جائیگا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران 14 نئے کالجز مکمل طور پر فعال بنائے گئے ہیں، جن میں 8 کالجز طالبات جبکہ 6 کالجز طلباء کے لئے ہیں۔ رواں سال کے آخر تک ٹوٹل 35 کالجز فعال بنائے جائیں گے ، جن میں 15طالبات اور 20 طلباء کے لئے ہیں۔

ان کالجزمیں 30 ہزار سے زائد طلبہ کو داخلہ دیا جائیگا۔ یہ بات پیر کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر صدارت صوبے میں نئے کالجوں کے قیام پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم داود خان، وزیراعلیٰ کے سپیشل سیکرٹریز مسعود یونس اور محمد خالق کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں نئے قائم کئے جانے والے کالجوں کے علاوہ پہلے سے قائم کالجوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں