سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،ٹرائل کورٹ کوعمارت منہدم کیس کی روزانہ سماعت کا حکم

جمعہ 20 مئی 2022 16:08

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،ٹرائل کورٹ کوعمارت منہدم کیس کی روزانہ سماعت کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے ٹرائل کورٹ کوعمارت منہدم کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا۔جمعہ کوکراچی کے علاقے گلبہار میں چھ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے متعلق سپریم کورٹ رجسٹری میں بلڈرجاوید علی خان کی ضمانت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے عدالت کے رو بہ برو موقف پیش کیا کہ بلڈر نے 72 گز پر چھ منزلہ غیر قانونی عمارت تعمیر کی تھی۔

بلڈنگ 5 مئی 2020 کو منہدم ہوگئی جس میں 27 افراد جاں بحق ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائی کورٹ کی منظور کی گئی ضمانت منسوخ کی جائے۔سماعت کرتے ہوئے عدالتِ عظمی کراچی نے کہا کہ مقدمہ دفعہ 322 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے سزا تو صرف دیت کی ہے۔ آپ اپنا موقف ٹرائل کورٹ کو بتایئے گا سزا کا تعین وہی کرسکتی ہے۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو عمارت منہدم کیس کی روزانہ سماعت کا حکم دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں