مریم صفدر کو سرکاری پروٹوکول دیکر عوام کا پیسہ لٹایا جارہا ہے، عمران اسماعیل

سیاسی مخالفین کا میدان میں مقابلہ کریں، حکومت جاتے ہی پورا خاندان بیمار ہوجائے گا،سابق گورنر سندھ

جمعہ 20 مئی 2022 17:28

مریم صفدر کو سرکاری پروٹوکول دیکر عوام کا پیسہ لٹایا جارہا ہے، عمران اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو سرکاری پروٹوکول دیکر عوام کا پیسہ لٹایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپاری جاری بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم صفدرایک مجرم کس حیثیت سے سرکاری وسائل کا استعمال کر رہی ہے، مریم صفدر کو سرکاری پروٹوکول سرکاری ٹی وی دیکر عوام کا پیسہ لٹایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر جلسوں میں کھڑے ہو کر میڈیا کو دھمکیاں دے رہی ہیں جو قابلِ مذمت ہیں، سیاسی مخالفین کا میدان میں مقابلہ کریں، حکومت جاتے ہی پورا خاندان بیمار ہوجائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں