ایم پاک کا اعلی سطح کا تجارتی وفد جون میں امریکہ روانہ ہوگا

امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کاتجارتی وفد امریکہ کے مختلف شہروںکا دورہ کرے گا جبکہ یو ایس چیمبر آف کامرس کے عہدیداران،یو ایس اسٹیٹ گورنر اورسفارتکاروں سے ملاقات کرنے کے علاوہ تجارتی میلے میں بھی شرکت کرے گا،شیخ امتیازحسین

منگل 24 مئی 2022 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلی سطح کا تجارتی وفد جون میں امریکہ روانہ ہوگا یہ بات امریکہ بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ایک بیان میں کہی ایم پاک کے اعلی تجارتی وفد میں پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا، سیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت،ندیم معاذ جی،سمیر شمسی،نعمان احمدانی،غیاث احمدانی،عبدالکریم آڈھیا،شکیب عبدالجبار اورعاصم محمدی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کاتجارتی وفد امریکہ کے مختلف شہروں نیویارک ،اٹلانٹا،واشنگٹن،ورجینیا اور ہوسٹن کا دورہ کرے گاوفد میں مختلف شعبوں سے وابستہ بزنس مین شامل ہوں گے جبکہ یو ایس چیمبر آف کامرس کے عہدیداران،یو ایس اسٹیٹ گورنر اورسفارتکاروں سے ملاقات کرنے کے علاوہ تجارتی میلے میں بھی شرکت کرے گا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اوردو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے جبکہ گزشتہ سال دورے کے دوران تجارتی سرگرمیوں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی تجارتی وفد ملک میںکاروبار کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ٹیکنالوجی ٹرانسفرسمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے جائیں گے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لا تعداد مواقع موجود ہیں اگر امریکہ کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو آگاہی فراہم کی جائے تو وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں ضرور دلچسپی لیں گے جس سے دونوں ممالک کی معیشت ترقی کرے گی انہوں نے کہاکہ2019 میں پاکستان سی125 ملین ڈالرز کی امریکی زرعی مصنوعات درآمدات کی گئیں تھیں جن میںچاول، شکر، مشروبات، مصالحے، سنیک فوڈز اور پروسیسڈ پھل اور سبزیاںشامل ہیںجبکہ اس سال میں درآمد میں مزید اضافے کا امکان ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان اس وقت امریکہ کا 56 واں سب سے بڑا گڈز ٹریڈنگ پارٹنر ہے جس کی2019 کے دوران 6.6 بلین ڈالرزاشیاکی تجارت جبکہ کل درآمدات 3.9 بلین ڈالر رہی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) (اسٹاک) 2019 میں 256 ملین ڈالر تھی جو 2018 کے مقابلے میں 73.0 فیصد زیادہ ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 570 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جس سے واشنگٹن اس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیاہے جس سے ددنوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں