پاکستان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،یو اے ای قونصل جنرل نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی نوید سنادی

ریلوے، انفرااسٹرکچر میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی، بخیت الرومیتھی، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،وفاقی وزیرپورٹ وشپنگ قیصرشیخ

منگل 23 اپریل 2024 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی نے پاکستان میں مزید سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی نوید سنادی۔پورٹس پر سرمایہ کاری کے علاوہ ریلوے، انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔کراچی گیٹ وے ٹرمینل (کے جی ٹی ایل) کی جانب سے کراچی پورٹ کو معاہدے کے تحت 50 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر پورٹ وشپنگ قیصر احمدشیخ کے ہمراہ خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے اور یو اے ای سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس میں پورٹ اینڈ شپنگ سمیت ریلوے اور دیگر انفراسٹرکچر شامل ہے۔

(جاری ہے)

بخیت عتیق الرومیتھی نے کہا کہ 17لاکھ پاکستانی دبئی میں رہ رہے ہیں،پاکستان ہائی پوٹینشل انویسٹمنٹ کیلئے بہت اچھا ملک ہے،ہم یہاں پرآپ کے ملک کے نیشنل انٹرسٹ کیلئے موجودہیں ،جولوگ سوال کرتے ہیں توجب کام کانتیجہ دیکھیں گے تو انہیں جواب مل جائیگا۔ قونصل جنرل دبئی نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کو فوکس کرنا چاہئیے،اقتصادی حالات میں بہت تبدیلی نظر آئے گی،کراچی گیٹ وے ٹرمینل کے ذریعے برآمدات کے معاملات بہتر ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میںپاکستانیوں خوش آمدید کہتے رہیں گے،یو اے ای کبھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیگا،میں خود 24 سال سے کراچی میں مقیم ہوں، ہمارا پاکستان کیساتھ آج سے نہیں 50 سال پرانا تعلق ہے،پاکستانی لوگ خوش اخلاق لوگ ہیں،یو اے ای پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ،کراچی میں سب کچھ یہاں اچھا ہے،کراچی میں ڈیولپمنٹ ہوئی ہے لیکن بہت کچھ ہونا چاہئیے،ملکی اقتصادی حالات کے لئے سب مل جل کام کرینگے لیکن آپ سب اپنے قومی مفاد کے لئیے کام کریں اورجو لوگ سرمایہ کاری یہاں کررہے ہیں انہیں سپورٹ کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی بندرگاہ پاکستان کی سب سے پرانی پورٹ ہے اور خطے میں لیڈ کرسکتا ہے،پڑوسی ممالک بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اس پورٹ سے ری ایکسپورٹ کے ذریعہ بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ قیصر شیخ نے کہا کہ خطے میں جن ملکوں نے ترقی کی ہے اس میں براہ راست سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ہے، پاکستان میں بہت سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اورغیر ملکی سرمایہ کاری ہی ملک کو ترقی دے گی، اے ڈی پورٹ اورکے جی ٹی ایل کاجوائنٹ وینچرسنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور ہم مزیددیگرممالک کیساتھ جوائنٹ وینچرکے منتظرہیں۔

وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ نے کہا کہ و اے ای کی سرمایہ کاری پاکستان پراعتمادہے،ہارٹنرشپ میں دونوں کے مفادات کاتحفظ کیاجاتاہے،ہماری بات چیت جاررہے گی ۔کراچی گیٹ معائدیبمیں 220 ملین ڈالرز کہ بڑی سرمایہ کاری کرینگے جبکہ 130 ملین ڈالرز کنڈیشن معاہدے کے تحت ادا کرینگے، اس کاریگولیٹرجلدہی لے آئیں گے، پاکستان میںاملک بریک تھروہورہاہے ،ملک کوآگے بڑھنے دیں ،،ریلوے، انفرااسٹرکچراوردیگرسیکٹرمیں بھی یو اے ای کی سرمایہ کاری ہورہی ہے،کسی ملازم کوفارغ نہیں کریں گے۔

قیصر احمدشیخ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ترقی ہمارے خطے میں ہورہی ہے،چین، بنگلہ دیش، بھارت اور مشرق وسطیٰ اس کی مثال ہیں، امریکہ اور یورپ میں ترقی سست روی کا شکار ہے،چین اور ہمارے خطے میں ترقی کی رفتار8 فیصد سے بھی زائد ہے ،پاکستان کی ترقی کی رفتار کم ہے تاہم پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، پچھلے نو دس ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین ایکسچینج بنی اوراس کی وجہ کہ ہمارے بارڈرز کی سیکیورٹی میں بہتری آئی۔

سی ای او فجیرہ ٹرمینلز، اے ڈی پورٹس گروپ عبد العزیز البلوشی نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنا دائرہ کار وسیع کررہے ہیں،سرمایہ کاری اور سپلائی چین کے حوالے سے پیش ورفت ہوگی،کراچی پورٹ پاکستان کا مستقبل ہے،خطے میں پاکستان ہماری ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔ تقریب سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزبیرموتی والا نے بھی خطاب کیا جبکہ سیکریٹری پورٹس وشپنگ ارم انجم خان، خرم عزیز خان،صدرکراچی چیمبر افتخار شیخ بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں