جماعت اسلامی اورنگی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کے الیکٹرک حکام سے ملاقات

شہباز خالد کی قیادت میں وفد نے اورنگی میں بدترین لوڈشیڈنگ اورعوامی غم وغصہ وردعمل سے آگاہ کیا ضرار مشتاق کی جماعت اسلامی کے وفد کو لوڈشیڈنگ سمیت بجلی کے دیگر معاملات حل کرنے کی یقین

بدھ 24 اپریل 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) اورنگی ٹاؤن سے جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت کی بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل پر جنرل منیجر کے الیکٹرک ضرار مشتاق سے ملاقات‘ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی شہباز خالد نے کی جبکہ چیئرمین یوسی 2 نورالاسلام، چیئرمین یوسی 4 عطائے ربی، چیئرمین یوسی 6 حاشر عمر، جنرل سیکرٹری پبلک ایڈ بلال نصیر‘ جاوید مجاہد اور اسلم قائم خانی بھی ہمراہ تھے ۔

وفد نے ضلع غربی خصوصاًاورنگی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے پیدا شدہ صورتحال ‘ عوامی ردعمل ‘لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کے بحران اوراس کے مضمرات وعوامی غم وغصہ سے متعلق جی ایم ضرارمشتاق کو آگاہ کیا۔ ضرار مشتاق نے جماعت اسلامی کے ضلعی وفد کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے سمیت بجلی کے دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں