اداکار عاصم محمود نے جہیز اور شادی کے اضافی خرچوں کیخلاف مہم شروع کردی

اتوار 28 اپریل 2024 11:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستانی اداکار عاصم محمود نے جہیز اور لڑکی والوں کی جانب سے کیے جانے والے اضافی شادی کے اخراجات کے خلاف مہم شروع کردی۔عاصم محمود نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کیں جس میں انہوں نے لڑکی والوں کے ہونے والے اخراجات کے خلاف آواز بلند کی اور اسے غیر ضروری قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ لڑکی والوں کو 30 لاکھ کا جہیز، 5 لاکھ کا کھانا، دلہا کی گھڑی، انگوٹھی، پھر ولیمے کے بعد ہونے والے مکلاوے کا کھانا، ولیمے کے دن کا ناشتہ، بیٹی کے ساتھ سسرالیوں کے کپڑے بھیجنا پڑتے ہیں۔اداکار نے لکھا کہ جب دلہا والے بارات واپس لے کر جارہے ہوتے ہیں تو انہیں باراتیوں کو واپسی پر کھانا بھی بھیجا جاتا ہے۔عاصم محمود نے ان تمام اخراجات کا تذکرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’بیٹی ہے یا پھر کوئی سزا ‘

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں