عشق مرشد میں منفی کردار پر قتل کی دھمکیاں ملیں، حرا ترین

بعض مداح سنجیدہ ہوگئے اور انہوں نے ڈائریکٹ میسیجز کرکے قتل کی دھمکیاں تک دیں،اداکارہ

منگل 30 اپریل 2024 10:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) مقبول اداکارہ حرا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مشہور ڈرامے عشق مرشد میں منفی کردار ادا کرنے پر قتل کی دھمکیاں تک ملیں۔حرا ترین نے اپنے ایک انٹرویو میں عشق مرشد میں کام کرنے کا تجربہ بیان کیا اور ساتھ ہی بلال عباس خان کی بھی تعریفیں کیں۔انہوں نے بلال عباس خان کی شخصیت کی تعریفیں کیں اور بتایا کہ جب عشق مرشد ڈراما شروع ہوا تو وہ شوہر کے ہمراہ بڑے شوق سے اسے دیکھتی تھیں لیکن جیسے ہی انہیں ڈرامے میں منفی کردار کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے اس میں کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے ڈراما دیکھنا بند کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر عشق مرشد کی ایک ویڈیو پر کسی صارف نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے ڈرامے میں منفی کردار کی پیش کش کیوں قبول کی، جس پر انہوں نے صارف کو ویڈیو جواب دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی کہ انہوں نے اس لیے عشق مرشد کے کردار کی پیش کش قبول کی، کیوں کہ وہ بہترین اور آئیکونک کردار تھا۔

حرا ترین کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے جواب دیے جانے کے بعد لوگوں نے ان کے خلاف کمنٹس کرنا شروع کردیے اور ہر کسی نے انہیں ڈرامے میں مہرین نامی منفی کردار چھوڑ جانے کا مشورہ دیا۔اداکارہ کے مطابق لوگوں نے لکھا کہ میں فضل بخش یعنی بلال عباس اور شبرا یعنی درفشاں سلیم کی جان چھوڑ دوں اور ان کے بیچ نہ آئوں، انہیں اپنی مرضی کی زندگی جینے دوں۔حرا ترین کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسے کمنٹس مزاحیہ لگ رہے تھے لیکن بعض مداح سنجیدہ ہوگئے اور انہوں نے انہیں ڈائریکٹ میسیجز کرکے قتل کی دھمکیاں تک دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں