سندھ میں بدامنی ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی 29 مئی کو کراچی میں کل جماعتی کانفرنس طلب کر لیا

حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے خوشحال سندھ آج بدترین دور سے گزر رہا ہے،کرغستان میں پاکستانی طلبہ سے ہونے والے نارواسلوک پرسخت احتجاج اوربچوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے،محمد حسین محنتی

پیر 20 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) جماعت اسلامی سندھ نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خلاف29 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ۔سندھ میں لاقانونیت قبائلی تصادم اور ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی کی اعلانیہ تحریک کے سلسلے میں طلب کردہ کل جماعتی کانفرنس میں حکومت مخالف جماعتوں کے مشورے سے قومی شاہراہیںبند اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے قباء آڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی خوشحالی و ترقی امن سے وابستہ ہے، تیل گیس کوئلہ سمیت قدرتی دولت سے مالامال خوشحال سندھ آج بدترین دور سے گزر رہا ہے جان بوجھ کر سندھ کا امن، کاروبار ، مہمان نوازی اور ثقافت کو تباہ اور عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے جماعت اسلامی اسمبلی سے لیکر ہرفورم پر سندھ کا مقدمہ لڑے گی ۔

(جاری ہے)

سندھ میں پیپلز پارٹی 16 سالوں سے اقتدار میں ہے صحافی جان محمد مہر ، پروفیسر اجمل ساوند سمیت کئی افراد قتل پریاکماری، فضیلہ سرکی سے لیکر پنوعاقل کے معصوم بچے محمد حسین آرائیں اور درجنوں افراد ڈاکوؤں کے جنگل میں ہیں مگر مجال ہے کہ سندھ حکومت کے سرپر جوں تک رینگتی ہو۔سید مرادعلی شاہ کی حکومت سندھ میں قیام امن اورشہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

صوبائی امیر نے زور دیاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ میں ڈاکو راج اور قبائلی تصادم میں ملوث عناصرکی سرپرستی کرنے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کرے اورانہیں اپنی صفوں سے باہر نکال دے۔صوبائی امیرنے بشکیک واقعے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی طلبہ کولاوارث نہ چھوڑا جائے،کرغستان میں ان سے ہونے والے نارواسلوک پرسخت احتجاج اوربچوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں