وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے،،محسن نقوی

بدھ 1 مئی 2024 18:12

وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بدھ کوکراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، انہوں نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر محسن نقوی نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، وفاقی سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلی حکام اور افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں محسن نقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ انسداد اسمگلنگ کے لیے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے، کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں