کراچی ،پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے 8موبائل فونز، 4 ٹی ٹی پستول، 16 گولیوں سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد

منگل 23 اپریل 2019 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا چھینے ہوئے موبائل فونز نقد رقم اور اسلحہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کورنگی کی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ رکنی گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ گروہ کے پانچویں ساتھی کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے یہ پانچ رکنی گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے یہ ملزمان پیر آباد اورنگی ٹائون مومن آباد اور سائٹ تھانے میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری کے بعد کہا کہ یہ ملزمان کراچی بھر کے علاقوں میںوارداتیں کرتے تھے اس گروہ نے 13 اپریل 2019 کو کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں قائم ایک گودام میں ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کا مقدمہ نمبر 472/2019 تھا ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا اور یکے بعد دیگرے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے گروہ کا ایک ساتھی اب بھی مفرور ہے اور اس کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 08 عدد چھینے ہوئے موبائل فونز ایک قیمتی گھڑی چھینی ہوئی چھینے ہوئی رقم 5 ہزار روپے اور 04 ٹی ٹی پستول بمعہ 16 گولیاں برآمد کرلیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں