کراچی، ایم اے جناح روڈ پر بس الٹنے سے 2 افراد زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاگیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گڑھے کے باعث تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح سویرے ایم اے جناح روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ کے سامنے پیش آیا جس میں 2 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریب ہی واقع سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مسافر بس ایم اے جناح روڈ پر گڑھا پڑنے کے باعث الٹی ہے جس کے بعد سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی تھی۔واقعے کے فوری بعد ٹریفک پولیس نے مشینری کی مدد سے بس کو ہٹا کر سڑک کے کنارے کر دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں