دوسرا بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیز سیمینار 18تا 19اپریل کراچی میں منعقد ہوگا
ْمالدیپ ،ملائیشیا ،کینیا ،یوکرائن ،موریشس ،سوئیڈن اور تنزانیہ سمیت 7ممالک کے 24 وفود شرکت کریں گے پاکستان کی میری ٹائم اکیڈمی دنیا کی واحد اکیڈمی ہے جس میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے ،کموڈور اکبر نقی کی پریس کانفرنس
منگل 17 اپریل 2018 21:56
(جاری ہے)
ہم اپنے کیڈٹس کو کراچی پورٹ ،پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر تربیت فراہم کرتے ہیں ۔
یہاں کے تربیت یافتہ کیڈٹس دنیا میں اپنا لوہا منوارہے ہیں ۔ یہ واحد ادارہ ہے جس میں بین الاقوامی سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کیڈٹس کی تربیت کے بعد یہاں پر روزگار کے مسائل حل ضرور موجود ہیں لیکن گوادر پورٹ کے فعال ہونے کے بعد اس مسئلے پر قابو پالیا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ سمندری آلوگی اہم مسئلہ ہے ۔ہمارا سمند ر45کلو میٹر تک گندا ہے ۔اس کی بڑی وجہ صنعتی آلودگی ہے ۔وفاقی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو بھی جلد حل کرلیا جائے گا ۔ بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیز سیمینار کے حوالے سے کموڈور اکبر نقی نے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی نے 2016میں پہلی مرتبہ اس سیمینار کو متعارف کرایا تھا جس میں سوئیڈین ،موریشس اور مالدیپ کے وفود نے شرکت کی تھی اب18سے 19اپریل تک کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے سیمینار میں 7ممالک کے 24وفود شرکت کررہے ہیں جبکہ 2020تیسرے انٹرنیشنل میری ٹائم اکیڈمیز سیمنار کی میزبانی بھی پاکستان کرے گا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی ورلڈ میری ٹائم یونیورسٹی سوئیڈن کی ایک برانچ ہے اور یہاں سے اب تک 3075پاکستانی اور 68غیر ملکی کیڈٹس تربیت حاصل کرچکے ہیں ۔پرائم منسٹر اسکیم کے تحت اکیڈمی میں 100طالب علموں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے یہ ٹریننگ 6ماہ میں مکمل کی جاتی ہے ۔ہم بہت کم فیس میں تربیت فراہم کررہے ہیں ۔کموڈور اکبر نقی نے کہا کہ پاکستان کے پاس آٹو ریڈار سسٹم موجود ہے جو کہ بہت کم ممالک کے پاس ہے ۔اس سسٹم کی وجہ سے پاکستانی کیڈٹس کو تربیت کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے زیر اہتمام مختلف آگاہی پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں ۔آنے والے دنوں میں یہ اکیڈمی سی پیک میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرے گی ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی میئر کراچی کا 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاک فوج کے شہدا ء پر فخر کا اظہار
پیپلز پارٹی کے تحت چلنے والی بلدیہ عظمی سندھ حکومت کی مدد سے تمام ٹاؤنز میں کام جاری
دنیا اکنامک گلوبلائزیشن کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی قونصل جنرل
سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
میٹرک امتحانات کے پیپر آؤٹ ہونا تعلیم کا جنازہ نکالنے کے مترداف ہے،پاسبان
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ریٹائرمنٹ ..
کراچی؛ جھگڑے میں فائرنگ سے 3کیبل آپریٹر بچوں کا باپ ہلاک
پاکستان تحریک انصاف حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی اراکین اسمبلی کی جانب سے نو مئی واقعے پر سندھ اسمبلی ..
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ