غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف قوم پرست اتحاد سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے تین روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیاگیا

کورنگی نادرا آفس کے سامنے جاری بھوک ہڑتال میں پارٹی رہنمائوں سمیت سیکڑوں کارکنان کی شرکت، نادرا چیئرمین ہٹائو سندھ بچائو، غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنا بند کرو کے فلگ شگاف نعرے

منگل 17 اپریل 2018 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف قوم پرست اتحاد سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے تین روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیاگیا، کورنگی نادرا آفس کے سامنے جاری بھوک ہڑتال میں پارٹی رہنمائوں سمیت سیکڑوں کارکنان کی شرکت، نادرا چیئرمین ہٹائو سندھ بچائو، غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنا بند کرو کے فلگ شگاف نعرے، سندھ کی وحدت کو نادرا کے ذریعے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرکے خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، ایک بھی سندھی زندھ ہے سندھ کے وجود کی خاطر لڑ کٹ مرے گا، فوری طور پر چیئرمین نادرا کو ہٹایا جائی: رہنماں کا خطاب، تفصیلات کے مطابق 11 سے زائد قومپرست جماعتوں کے سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ میں غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف اعلان شدہ تین روزہ بھوک ہڑتال کورنگی نادرا آفیس کے سامنے شروع کر دی گئی ہے، جو مسلسل 72 گھنٹے تک جاری رہے گی، منگل کے دن پہلے روز صبح گیارہ بجے بھوک ہڑتال شروع کی گئی جس میں مختلف قومپرست رہنماں امان اللہ شیخ، زین شاھ، نیاز کالانی، امیر آزاد پنہور، صوفی حضور بخش، نواز زنور، علی نواز بٹ، ایم پی اے شفیع جاموٹ خدا ڈنو شاھ کی قیادت میں سیکڑوں کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر نادرا چیئرمین کو ہٹا ، سندھ بچا غیر ملکیوں کو شناختی کار ڈ جاری کرنے کا سلسلہ بند کرو کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے، شدید گرمی میں کارکنان صبح گیارہ بجے سے شام گئے تک مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زین شاھ نے کہا کہ سندھ کے وجود کو غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرکے خطرے سے لاحق کر دیا گیا ہے، جو پاکستان کے آئین اور قوانین کے برعکس ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں کو متحد اور منظم کرچکے ہیں، قومی شناختی کارڈ اہم دستاویز ہے جس کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر سندھ میں بدامنی بے قراری اور بے چینی کو ہوا دی جارہی ہے، موجودہ حکمران سندھ کی قسمت سے کھیل کر اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فوری طور پر نادرا چیئرمین کو ہٹا کر غیر ملکیوں کو جاری کیئے گئے شناختی کارڈ رد کیئے جائیں، جسقم کے رہنما نیاز کالانی نے کہا کہ سندھ کی للکار ہے کہ اس کے خلاف سازشوں کو مٹا دیا جائے، سندھ کے بیٹے سر ہتھیلی پر رکھ کر میدان عمل میں نکل آئے ہیں، ہم مسلسل سندھ کے وجود اور بنیادی قومی حقوق کے لیئے روز اول سے جدوجہد کر رہے ہیں، جب تک ایک بھی سندھی زندھ ہے سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ امان اللہ شیخ نے کہا کہ سندھ کا بنیادی حق ہے کہ اس کے وجود بقا اور ترقی کے لیئے ایسے اقدامات کیئے جائیں کہ یہاں پر بسنے والے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہ ہو، موجودہ حکمران عقل کے اندھے اور سیاسی سوجھ بھوج سے آری ہیں، وہ قوموں کو لڑا کر ہر حال میں اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ سندھ میں غیر ملکیوں کو کارڈ دیکر سیاسی اور قومی افرا تفری پھیلائی جارہی ہے، سندھ کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کرکے وہ قوم اور ملک کی خدمت نہیں لیکن اس کی تباہی کی سازش میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد چیئرمین نادرا کو ہٹانے اور غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ رکوانے تک جاری رہے گی اگر حکمرانوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کراچی کورنگی سے شروع ہونے والی یہ جدوجہد سندھ بلکہ پورے ملک کے کونے کونے تک پھیل جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر آزاد پنہور، صوفی حضور بخش، شفیع جاموٹ، علی نواز بٹ، خدا ڈنو شاھ، نواز زنر ودیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں