کراچی ،آزادامیدوارملک عبدالناصرخلجی کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری،عوام کا انتہائی جوش وخروش

جمعرات 19 جولائی 2018 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) آزادامیدوارحلقہ PS-123ملک عبدالناصر خلجی نے کہاہے کہ کراچی کے عوام کے دلوں سے ڈراور خوف نکل چکاہے ،آج ہر چہرہ ہشاش بشاش اور خوشی سے بھرپورہے،امن وامان کی اس فضاء کو قائم رکھنے کے لئے عوام کو خودبھی عملی کام کرناہوگا،ووٹر25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور صالح ودیانتدارامیدوارکو ووٹ دیں تاکہ قوم کے دکھ دردمیں کام آنے والے نمائندے اسمبلی میں پہنچیں اور عوام کے مسائل حل کریں۔

یہ باتیں انہوں نے نیوکراچی سیکٹر5B-4کی ملک برادری کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔کارنرمیٹنگ سے ملک محمدنعیم، حاجی ملک علیم الدین ، ملک یوسف جمال، پروفیسرجی ایم شیخ،اکبرملک،خلیل احمدکھلوودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے عوام کا جوش وخروش اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری امن پسند ہیں، کراچی کے عوام اب اپنی پسندکے امیدواروںکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

(جاری ہے)

25جولائی کوحلقہ PS-123کے پولنگ اسٹیشنوں پر نل کے نشان پر ٹھپے لگیں گے۔ملک عبدالناصرخلجی نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کے مسائل کا حل دیانتدارقیادت کے پاس ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقائی مسائل سے بخوبی واقف ہوں کیونکہ اسی علاقے کا رہائشی ہوں اور علاقہ عوام کے دکھ درد میں ساتھ رہاہوں،منتخب ہوکر علاقائی مسائل کے حل کے لئے بھرپورکوششیں کرکے علاقے کو ترقی یافتہ بنائوں گا۔

ملک محمدنعیم نے کہاکہ کراچی سے دہشتگردی اور بھتہ خوری کا کلچر ختم ہوچکااب پرامن کراچی دنیامیں ہماری شناخت بن چکاہے،آج کراچی کا ہرشہری آزادانہ ماحول میں رہ رہاہے ،اب بھی قوم نے اپنے مسائل حل کرنے والے امیدواروں کوکامیاب نہیں کرایاتو یادرکھیں اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتاجو خوداپنی حالت بدلنانہیں چاہتی۔انہوں نے کہاکہ ملک عبدالناصرخلجی عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،انہوں نے پہلے بھی عوامی مسائل حل کئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے مسائل کے حل میں ان کے ساتھ رہیںگے۔

اس موقع پرمختلف برادریوں کے عمائدین نے حمایت کا اعلان کیااور اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ یہاں سے ہمیشہ منتخب ہونے والے امیدواروں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے ،عوام کو یقین ہوچکاہے کہ عوام کے مسائل صرف اور صرف مخلص اور دیانتداروباصلاحیت نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں، ہم 25جولائی کو نل کے نشان پر مہر لگاکر ملک عبدالناصر خلجی کو کامیاب کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں