انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کارکن شاکر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کارکن شاکر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

1993میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایچ او ناصرالحسن ودیگر کے قتل سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو ودیگر کو عدالت میں پیش کیا دوران سماعت عدالت نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کارکن شاکر شاہ کی ضمانت مسترد کردی، اس مقدمہ میں ملزم عبید کے ٹو کی پہلے ضمانت مسترد کی جاچکی ہے جبکہ ملزمان اشتیاق پولیس والا، ذاکر حسین،اور فیصل بھی گرفتار ہیں پولیس کے مطابق ایس ایچ او بر یگیڈ ناصرالحسن ایم کیو ایم کے خلاف پولیس آپریشن میں شامل تھے،ملزمان نے بدلہ لینے کیلئے جولائی 2010کو بریگیڈ کے علاقے میں ایس ایچ او پر فائرنگ کی،فائرنگ سے ناصرالحسن اور اہلکار خرم بٹ جاں بحق ہوئے،یہ واردات ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے حکم پر گئی ،عدالت نے سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں