کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن کی جانب سے بلڈ ڈونٹیشن کیمپ کا انعقاد، ڈاکٹر زاہد انصاری نے افتتاح کیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن نے کاشف اقبال تھلیلسمیا کو کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن اردو بازار کے مرکزی آفس میں خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے سہولت مہیا کی اور بلڈ ڈونٹیشن کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر زاہد انصاری سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوشن اتھارٹی گورنمنٹ آف سندھ نے کیا ۔اس موقع پر کراچی بک ایسوسی ایشن کے چیئر مین انور غوری، مصطفی انصاری،رضوان ظفر،سہیل ذکی ،ظفر اختر اورممبران موجود تھے۔

ڈاکٹر زاہد انصاری نے کہا کہ کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن اور کاشف اقبال تھلیلسمیا کے اس اقدام کو سراہتے ہیں جو وہ پاکستان میں تھلیلسمیا سے متاثرین کو پیش آنے والے مسائل اور چیلنچز کو حل کر کے اٹھاتے ہیں ۔تھلیلسمیا سے متاثر بچوں کے لئے خون زندگی کی حیثیت رکھتا ہے مگر بد قسمتی سے ان کے لئے خون کی بہت کمی ہے تھلیلسمیا ایک ایسی تباہی ہے جو ہماری موجودہ نسل کو تباہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن شوری کمیٹی کے رکن مصطفی انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ رضا کارانہ خون کا عطیہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کی امداد کے لئے ایک قابل قدرجذبہ ہے کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن نے لوگوں کی بھلائی کے امور انجام دینے کو ہمیشہ اولیت دی ہے جیسے کہ عوام بھلائی کے لئے صحت کے کیمپ لگانے کسی مقصد کے خاطرہ ایسوسی ایشن کا جذبہ دیکھ کر مجھے سچی خوشی ہوئی ہے اور معاشرہ بھلائی کے لئے نظر آنے والا ان کا جذبہ قابل قدر ہے ۔

کاشف تھلیلسمیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال نے کہا کہ میں کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن سے درخواست کی تھی کہ ہمارے ساتھ مل کر تھلیلسمیا کو پاکستان سے ختم کرنے میں مدد کریں اور میں بہت مطمئن ہوں کہ کراچی جنرل بک ایسوسی ایشن مصطفی انصاری ،رضوان ظفر،محمد کامران اور ان یک ممبران نے حوصلہ بخش جواب دیا وسائل کو ایسے ہی بڑھا کر ہم متاثر بچوں کی مدد کر سکتے ہیں اور تھلیلسمیا کو ختم کرنے کے لئے عوامی بیدار ی پیدا کر سکتے ہیں۔

رضوان ظفر نے کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈی(WBDD) 2004میں شروع کیا گیا جس سے محفوظ کو خون کی ضرورت اور خون کی مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔سہیل ذکی نے کہا کہ میںان تمام رضا کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے زندگی بچانے کے لئے خون کا عطیہ جیسا تحفہ دیا سماجی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو پیش کردہ خدمات کے علاوہ ہے یہ بطور پاکستان کے ذمہ داری شہری کی حیثیت سے ہماری سماجی اور معاشری ذمہ داری ہے ۔ظفر اختر نے کہا خا ص طور پر ان بچوں کے لئے جوتھلیلسمیا اور خون کی دوسری بیماریوں میں مبتلا ہے کے لئے خون کی عطیات اس اقدام کو ایک بہترین ریسپانس ملا اور خون کے عطیات جمع ہوئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں