چیف جسٹس ثاقب نثار نے ماڑی پور میں گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا ،ْ پودا بھی لگایا

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس ثاقب نثار نے ماڑی پور میں گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا اورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

(جاری ہے)

واٹر کمیشن کی ہدایت پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جو یومیہ ساڑھے سات کروڑ گیلن گندے پانی کو صاف کرے گا ۔تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گلگت بلتستان والے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اعلان پر بہت خوش ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں