پاکستان اور ملائشیا کے معابین سفارتی تعلقات 1957قائم ہیں،دونوں ممالک کے برادرانہ روابط میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،قونصل جنرل خیرال نزران عبدالرحمن

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) کراچی میں تعینات ملائشیا کے قونصل جنرل خیرال نزران عبدالرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کے معابین سفارتی تعلقات 1957قائم ہیں وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے برادرانہ روابط میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ملائشیا ڈے ہم ہر سال 16ستمبر کو مناتے ہیں جبکہ ملائشیاکا یوم آزادی 31اگست کو منایا جا تا ہے وہ جمعہ کو بیچ لگثری ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجر محمد عظیم قریشی ،قونصل اور ملائشیا پام آئل بورڈ کے جوہری منال ،امیگریشن آفیسر مسز زاویہا بنتی معولود بھی موجود تھیں ۔ملائشین سفارتکار نے کہا کہ ملائشیا اور آئی سی کو مسلمانوں کی ا چھی تنظیم سمجھتا ہے یہ تنظیم مسلمانوں کے مفادات کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ملائشیا اورپاکستان آسیان کے ممبر ممالک ہیں جبکہ ملائشیا کے 77گروپ بھی اہم ممبر بن چکا ہیں انہوں نے کہا کہ ملائشیا کی زیادہ توجہ سیاحت پر ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ 2020تک 36ملین سیاح ملائشیا کا دورہ کریں گے ۔

ایک اور سوال پر قونصل جنرل نے کہا کہ ہم آزاد تجارتی معاہدے کے حق میں ہیں لیکن اس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانا چاہیے انہوں نے کہا کہ چائنا ،پاکستان اقتصادی منصوبہ ایشیا کی ممالک کے لیے تو اہم ہے ہی لیکن اس سے پوری دنیا استفادہ حاصل کرسکتی ہے انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ملائشیا میں حکومت کوئی بھی ہو خارخہ پالیسی ایک ہی رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے جی ڈی پی کا50فیصد انحصار سیاحت کے شعبے پر ہے پاکستان کو بھی سیاحت پر توجہ دینا چاہیے پاکستان کے پاس موہنجوڈرو ،ٹھٹہ ودیگر اہم اثار قدیمہ موجود ہیں ان علاقوں کو ترقی دیکر سیاحت کے شعبے کو بڑھایا جاسکتا ہے اس موقع پر قونصل اور ملائشیا پام آئل بورڈ کے مسٹر جوہری مینا ل نے کہا کہ ملائشیا پام آئل درآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ پام کرنیل کیک جانوروں کے چارے کے طور استعمال ہوتا ہے انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ انہوں نے کہا کہ پام آئل کو ریفارم کرنے کے لیے ریفائنری پاکستان میں قائم کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان 0.3ملین ٹن پام کرنیل کیک درآمد کرتا ہے ۔

اس موقع پر امیگریشن آفیسر مسز زاویحا نے کہا کہ ملائشین ویزہ حاصل کرنے کا طریقہ کا آسان ہے جو لوگ مطلوبہ دستاویزا ت فراہم کرتے ہیں انہیں ویزا فوری فراہم کردیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں بعض ٹریول ایجنسی سمیت 15مختلف کمپنیا ں کا م کررہی ہیں جہاں ویزا کنندہ کی درخواست وصول کرکے قونصل خانے کو بھجوائی جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں