ْجماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 9 اور 10 محرم الحرام کو9 اضلاع میں ضلعی تربیت گاہ منعقد ہوںگے

بدھ 19 ستمبر 2018 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 9 اور 10 محرم الحرام کو سندھ کے نو اضلاع میں ضلعی تربیت گاہوں کا انعقاد کیا جائے گا،جن سے مرکزی نائب امراء اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ، صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، دیگر قائدین و علماء کرام و دانشور خطاب کریں گے۔

صوبائی اعلامیہ کے مطابق آج پہلے دن 9 محرم الحرام کو حیدرآباد، ٹھٹھہ ، جام شورو، میرپور خاص جبکہ دوسرے روز 10 محرم الحرام کو ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، نواب شاہ، اور ضلع مٹیاری میں اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ایک روزہ منعقدہ ضلعی تربیت گاہ میں ضلع بھر کے ارکان کارکنان اور برادر تنظیمات کے رفقاء شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق وباطل کے معرکے کا تسلسل ہے۔

سیدنا امام حسین ؓ نے یزید سے ٹکرنے اورشہادت کے راستہ کو اختیار کرکے پوری امت کو یہ پیغام دیا ہے کہ ظلم وظالم کے خلاف جدوجہد اورباطل قوتوں سے کسی بھی طرح کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا۔آج قبلہ اول کی آزادی،امت مسلمہ کو سامراجی یلغار سے بچانے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرنے کے لیے جذبہ حسینی کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں اسلامی تحریکوں کی وقت کے یزیدوں کے خلاف سیاسی جدوجہد فلسفہ شہادت حسینؓ کی پیش رفت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں