کراچی، نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی

پیر 24 ستمبر 2018 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کے خلاف چائنا کٹنگ اور زمینوں پرقبضے ،شہریوں سے 32 کروڑ فراڈ کے ملزم شعیب نعیم، سہیل الیاس، زنیب جہاں اور شمائلہ معیز اور دیگردرخواست ضمانت کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم شعیب نعم سمیت تمام ملزمان نے پلی بارگین کی دوسری درخواست دی ہے، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست پر تاحال جواب موصول نہیں ہوا،کے ڈی اے کو این او سی کے لیے لکھا تھا وہاں سے بھی جواب نہیں ملا، عدالت کا کہنا تھا کہ آج یہ بینچ عارضی طور پر کیس کی سماعت کررہا ہے، مزید سماعت متعلقہ عدالت کرکے گی،نیب کا الزام ہے کہ ملزم کے خلاف زمینوں پر قبضہ, چائنا کٹنگ اور شہریوں سے فراڈ کا ریفرنس درج ہے،عدالت کیس کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں