پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلر اور غیر قانونی ایرانی ڈیزل کے ڈیلر کو گرفتار کرلیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلر اور غیر قانونی ایرانی ڈیزل کے ڈیلر کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسری جانب مومن آباد تھانے کی حدود سے لاپتا ہونے والے 4 بچے پولیس نے والدین کے حوالے کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات گئے کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کار نمبر BMQ-470 کی تلاشی کے دوران کار سی30 بوتل غیر ملکی شراب اور40کین بیئر کے برآمد کر کے کار کو تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تھانہ بن قاسم پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی ایرانی ڈیزل کے ڈیلر نیاز علی ولد گلزار خان کو گرفتار کر کی4 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب مومن آباد پولیس نے لاپتا ہو جانے والے 4 بچے والدین کے حوالے کر دیے، پولیس کے مطابق والدین کے حوالے کیے جانے والے بچوں کی عمریں 5 سی3 سال کے درمیان ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں