کراچی ،فالودے اور رکشے والے کے بعد ایک مردہ شخص کے نام پربھی بینک اکائونٹس نکل آئے

4میں انتقال کرنے والے اقبال آرائیں کے اکائونٹ سے مجموعی طور پر 4 ارب 60 کروڑکی ٹرانزیکشن کی گئی اقبال آرائیں کے نام پر 4 بینک اکائونٹ کھولے گئے، ان چار کھاتوں کے لیے تین مختلف بینکوں کا انتخاب کیا گیا تھا،ذرائع

پیر 15 اکتوبر 2018 18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) جعلی بینک اکائونٹس کیس میں حیران کن واقعات کا سلسلہ جاری ہے، فالودے اور رکشے والے کے بعد ایک مردہ شخص کے نام پربینک اکائونٹس نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش قبرستان تک پہنچ گئی، مردہ شخص کے بینک اکائونٹ سے اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔تفتیشی اداروں نے مئی 2014 میں انتقال کرنے والے اقبال آرائیں کے نام سے موجود اکائونٹ تک رسائی حاصل کر لی،جس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقبال آرائیں کے اکائونٹ سے مجموعی طور پر 4 ارب 60 کروڑکی ٹرانزیکشن کی گئی۔واضح رہے کہ اقبال آرائیں کا انتقال 9 مئی 2014 کو شہید ملت روڈ پرواقع اسپتال میں ہوا تھا، مرحوم کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق محمداقبال آرائیں کے نام پر 4 بینک اکائونٹ کھولے گئے، ان چار کھاتوں کے لیے تین مختلف بینکوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ان چاروں بینک اکائونٹس کو رقوم کی منتقلی کے استعمال کیا گیا۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات میںروز روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں. گذشتہ چند روز میں فالودے والے، رکشے والے، سرکاری ملازمین کے ایسے اکائوئنٹس سامنے آچکے ہیں، جن سے اربوں روپے کی منتقلی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں