ملک کی مجموعی معدنی پیداوار میں سندھ قدرتی وسائل میں کوئلے کا99فیصد گیس کا 69فیصد اور خوردنی تیل کا 38فیصد فراہم کرتا ہی.قائم مقام چیف سیکرٹری

پیر 15 اکتوبر 2018 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سندھ محمد وسیم نے بحیثیت قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ پیر کو نیشنل انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیرتربیت سندھ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے افسران سے ملاقات کی24ویں سینئر مینجمنٹ کورس اور 26ویں مڈ کئیر اسٹڈی مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ سندھ اللہ پاک کی نعمتوں سے مالامال وہ صوبہ ہے جو ملک بھر میں کوئلے کی پیداوار کا 99فیصد قدرتی گیس کی پیداوار کا 69فیصد اور خوردنی تیل کا 38فیصد فراہم کنندہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کورسز کے شرکاء کو بشمول سندھ انرجی گولز ،سندھ پیٹرولیم پروجیکٹ ،تھر کول مائینگ ڈیولپمنٹ پروگرام سندھ نوری آباد پاور پروجیکٹ ،سندھ لاکھڑا کول مائینگ پروجیکٹ ،کے فور واٹر سپلائی پروجیکٹ اور ایس تھری سیوریج پروجیکٹ دیگر متعدد ترقیاتی منصوبوں کی بابت آگاہ کیا اس موقع پر محکمہ خزانہ کی جانب سے ترقیاتی امور پر مالیات کی فراہمی کی بریفنگ بھی دی گئی ،کورسز کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دائود باسط اور مس اسماء ملک نے مطالعاتی دورے کے شرکاء کے خیر مقدم اور معلوماتی اجلاس کے انتظام پر چیف سیکریٹری سندھ کا شکریہ ادا کیا ،ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر امیر شیخ ،سیکریتری سروسز نوید شیخ اور سیکریٹری پلاننگ ڈاکٹر شیریں مصطفی بھی موجود تھیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں