سندھ ہائی کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی

پیر 22 اکتوبر 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سماعت ہوئی ،جہاں کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر عدالت نے کین کمشنر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں سیکریٹری ایگریکلچر کو پیش ہونے کا حکم دیا کاشت کاروں کا عدالت میں کہنا تھاکہ ہمیں لوٹا گیا ہم برباد ہوگئے،ہم سے ایک تو کم نرخوں میں گنا خریدا گیا اور پھر واجبات بھی نہیں دے رہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سب علم ہے آپ کیلئے ہی سب کچھ کررہیں ہیں۔ہم چاہتے ہیں اس معاملے پر اعلی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد درخواستیں ہمارے پاس موجود ہیں جنہیں تاحال ادائیگیاں نہیں ہوئیں،عدالتی حکم کے باوجود شوگر ملز مالکان کو واجبات ادا نہیں کئے جارہے، آباد گاروں کا کہنا تھا کہ تیس فیصد شوگر ملز کی ادائیگیاں کررہے ہیں جبکہ دیگر نادہندہ ہیں،ایک سال سے ادائیگیاں نہیں کی گئی، عدالت نے کہا کہ کین کمشنر ہر بار وہی رپورٹ لیکر آرہے ہیں،تحقیقات کرتے تو وہ پرانی رپورٹ لیکر نہیں آتی,آپ کی کارکردگی اچھی نہیں ہے،آپ خراب کارکردگی کی وجہ سے ایگریکلچر کو طلب کررہیں ہیں,عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں