چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس

چنگ چی رکشہ پر فیئر میٹر کی تنصیب لازمی کرانے کی ہدایت

منگل 23 اکتوبر 2018 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زہر صدارت چنگچی رکشہ کے متعلق اہم اجلاس۔ اجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائیز، ڈی آئے جی ٹریفک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چنگچی رکشہ پر فیئر میٹر کی بھی تنصیب لازمی کرنی ہوگی۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت چنگچی رکشہ کے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب چنگچی رکشہ لائیسنس اور فٹنس کے بعد سڑک پر چل سکیں گے۔ چنگچی رکشہ کا راستہ شہر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم اور اہم شاہراہوں کو متاثر نہیں کرے گا۔ جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 6 راستوں پر چنگچی رکشہ کو اجازت دے دی گئی ہییوپی موڑ سے خواجہ اجمیر نگری، نانگن چورنگی سے اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس روٹ ہونگے۔ بکرا منڈی سے لی مارکیٹ اور بکرا منڈی سے منگھو پیر روڈ پر بھی چنگچی رکشہ چلیں گے۔ 2 منٹ چورنگی سے نارتھ کراچی 6 نمبر اور ناگن سے گودھرا مور بھی روٹ میں شامل ہیں۔ اجلاس میں آگاہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں