عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں، چیئرمین بلدیہ غربی

منگل 23 اکتوبر 2018 18:18

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین کونسل، اے ای ای کے ایم سی کے علاوہ ڈائریکٹر پارکس اور ایکسیئن بھی موجود تھے۔ انہوں نے 4K چورنگی تا بابا موڑ سینٹرل آئی لین کی تزئین و آرائش اور سڑک کے اطراف موجود جھاڑیوں کی کٹائی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایکسیئن کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سنٹرل آئی کی تزئین و آرائش اور سڑک کے اطراف جھاڑیوں کی کٹائی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں چیئرمین نے میونسپل کمشنر اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ 4K چورنگی تا بابا موڑ سڑک کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں