وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے جھوٹے بلوں پر فوری ایکشن لے ،مفتی محمد قاسم فخری

منگل 23 اکتوبر 2018 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے جھوٹے بلوں پر فوری ایکشن لے اور وزیر بلدیات سندھ بلدیہ ضلع غربی میں انکرو چمنٹ کے نوٹسز پر رشوت کی لوٹ کھسوٹ اور مین شاہراہوں پر کچرا کنڈیوں کا نوٹس لیں وہ ان دونوں معاملات کو سندھ اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے۔

وہ اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی کچی آبادیوں میں لاکھوں روپے کے بجلی کے بلز اور ایک معذور شہری کو بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں 18لاکھ روپے کا بجلی کا بل کے الیکٹر ک کی کھلی معاشی دہشت گردی ہے۔

(جاری ہے)

غریب صارفین ان بلوں کو دیکھ کر ہوش وحواس کھو بیٹھے ہیں اور وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے جھوٹے بلوں پر کوئی کار وا ئی نہیں کر رہی ہے۔

مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ وزیر بلدیات سعید غنی نے نمائشی کھیل کو د بہت کر لئیے وہ ضلع غربی میں مین منگھو پیر روڈ، حب ریور روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بنائی گئی کچرا کنڈیوں کا نوٹس لیں جس سے اٹھنے والے تعفن سے شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں. انہوں نے وزیربلدیات سے اپیل کی ہے کہ ضلعی بلدیات کے شعبہ انسداد تجاوزات میں لوگوں کو انکروچمنٹ کے نام پر جھوٹے نوٹس جاری کر کے غریب عوام سے جو لاکھوں روپے رشوت لی جا رہی ہے اس کا فوری نوٹس لیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں