جامعہ کراچی، داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں17 نومبر تک توسیع

منگل 13 نومبر 2018 23:18

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز ،ماسٹرز ، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام) اور شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) میںداخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 نومبر 2018ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں، جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں