کراچی میں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس ضبط

منگل 13 نومبر 2018 23:48

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) شہرقائد میں کسٹم حکام نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 42300سگریٹس کے اسمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام کی بڑی کارروائی سامنے آئی، لانڈھی کے گودام پر چھاپہ مار کر 42300 سگریٹس کے اسمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق برآمد سگریٹس کی مالیت اکیس لاکھ روپے سے زائد ہے، چھاپے کے دوران ایک سو چون کارٹن شیشے کا تمباکو بھی برآمد ہوا۔

ایک ہزار دو سو ستاسی کلو تمباکو کی مالیت انیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے ہے، چھے لاکھ چوبیس ہزار روپے مالیت کا ایک ہزار پانچ سو ساٹھ کلو عام تمباکو بھی برآمد ہوا۔چھاپے میں ساڑے چھ لاکھ روپے کے ایک ہزار تین سو ستر کلو گرام استعمال شدہ کپڑے اور دیگر اشیا کے ساتھ کنٹینر اور ٹرالر بھی ضبط کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں