لا نڈھی فیکٹری میں بو ائلر پھٹنے کا کو ئی حا دثہ نہیں ہوا ،چیف بو ائلر انسپکٹر

جمعرات 15 نومبر 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) چیف بو ائلر انسپکٹر محکمہ صنعت سندھ نے کہا ہے کہ لا نڈھی فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے کا کو ئی حا دثہ پیش نہیں آیا ۔میڈیا میں آنی والی رپو ر ٹس بے بنیا د اور درست نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جا ر ی کر دہ ابتدا ئی انسپیکشن رپو ر ٹ میں انہو ں نے کہا کہ بوا ئلر انسپکٹر کی ایک ٹیم نے 14نو مبر 2018کو جا ئے حا دثہ کا معا ئنہ کیا اور فیکٹر ی کے جنر ل مینجر ( ایچ آر اور ایڈمن ) میجر (ر ) عبدالستا ر سے تفصیلی ملا قا ت کی ۔چیف انسپیکٹر بوا ئلر نے اپنی رپورٹ میں بتا یا ہے کہ فیکٹری میں بو ائلر نصب ہی نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ فیکٹری کی بھٹی سے دھا ت کے ابلنے سے نزدیک مو جو د محنت کش اور مشینری متا ثر ہو ئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں