کراچی، حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیورزخمی

جمعرات 15 نومبر 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) کراچی تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیورزخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹ گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں پیچھے سے آنیوالی کار واٹر ٹینکر سے ٹکراگئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار فیملی محفوظ رہی ہے۔اس سے قبل آٹھ نومبر دو ہزار اٹھارہ کو کراچی میں ٹرالر اور گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں