سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال کراچی کی نئی انتظامیہ نے مستحق مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کرنے شروع کردئیے

جمعرات 15 نومبر 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال کراچی کی نئی انتظامیہ نے مستحق مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کرنے شروع کردئیے ہیں اس ضمن میں انتظامیہ نے جعلی ادویات کے بلوںکی صورت میں کرپشن کرنے کا سلسلہ ختم کرد یا ہے ۔سر وسز اسپتال کی ایم ایس ڈاکٹرریحانہ صبا نے اسپتال کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد سر وسز اسپتال کے میڈیکل اسٹور کے ساتھ کنٹریکٹ ختم کردئیے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ صبا نے فوری اقدامات کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہیکہ اگر کسی ملازم کی جانب سے جعلی میڈیکل بل بنایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور جو بھی سرکاری ملازم ادویات کے لئے آئے گااگر اس کی ادویات 3 ہزار روپے تک ہوں گی تو اس پر دستخط کر دئیے جائیں گے اگر اس سے زائد کی ادویات ہوئی تواس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ اور سینئر ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سروسز اسپتال ے ذرائع کے مطابق متعدد سرکاری ملازمین مختلف من پسند اسپتالوں سے ڈلیوری، ہڈی کے آپریشن، روڈ ایکسیڈنٹ،و دیگر آپریشن کرانے کے مبینہ طور جعلی میڈیکل بل جمع کراکے لاکھوں روپے بٹولیتے تھے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا جس کے بعد اسپتال کی نئی ایم ایس ڈاکٹرریحانہ صبا نے اسپتال کا نیا اور پرانا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد فوری طور مختلف اقدامات اٹھائے اور فیصلے کئے گئے جوکہ کرپشن کو روکنے کے لئے موثر ثابت ہورہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں