کراچی میں گیس کی بندش سے ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کا پہیہ جام ہو گیا
شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، درجنوں کارخانے بھی بند ہوگئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے اعلان ،ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج بسیں نہ چلانے کا فیصلہ
بدھ 12 دسمبر 2018 22:18
(جاری ہے)
48 گھنٹوں کی سی این جی بندش پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج بسیں نہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ گیس بندش کے سبب بسیں بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوں گی۔ عوام آج سفر کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرلیں۔ دوسری طرف سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں تین گیس فیلڈز بند ہیں جس کے باعث صوبے میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سوئی سدرن کے فیصلے پر آج اس کے دفتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ نمائندہ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں آئے دن کا ناغہ ختم کیاجائے۔ اگر گیس فراہم نہ کی گئی تو شارع فیصل بلاک کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلی بار مسلسل تیسرے روز سی این جی بند کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ بھر میں گیس کے بحران کے باعث کراچی میں گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی میں پریشانی کاسامنا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پورا دن گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے خواتین کو مشکلات درپیش ہیں۔ شہر قائد میں گیس بحران سنگین ہوگیا، گھریلو صارفین کے بعد صنعتیں بھی اس بحران کی لپیٹ میں آگئیں۔ شہر میں گیس نہ ملنے کے باعث کارخانے بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی ٹنڈوجام میں واقع کنٹرپساکھی اور گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث سپلائی میں شدید کمی ہوگئی، جبکہ سوئی گیس کمپنی مذکورہ فیلڈز کی فنی خرابی دور کرنے میں ناکام ہے جس کے باعث شہر قائد میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا۔ رہائشی علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے ساتھ ساتھ کارخانے بھی بند ہونے لگے ہیں، سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بھی گیس پریشر میں انتہائی کمی کی وجہ سے کیپٹو پاور پلانٹ بھی بند پڑے ہیں۔ ایکسپورٹ سیزن ہونے کے باعث صنعتکار پریشان ہیں، گیس بحران پر صدر سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ کا کہنا ہے کہ بڑے کارخانے بند ہیں، ہزاروں مزدور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ حکومت نے کہا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس دیں گے، لگتا ہے یہ بیورو کریسی یا سوئی سدرن کی سازش ہے۔ یہ ایکسپورٹ کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہونے دیں گے۔ جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی شعبوں کو خط میں کہا ہے کہ ملک میں گیس کی کمی وجہ سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر رہے ہیں، صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کا مقصد گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس فراہم کرنا ہے، تاہم زیرو ویٹڈ اور چاول کی درآمدی انڈسٹری اس فیصلے سے مستثنی ہوگی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔بلاول بھٹو ..
عیدالاضحی پر ملازمین کو عید بونس دلوانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کریںگے،سی ای ا و نفٹ
روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری
ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے کارکنان غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے انتقال پر ڈاکٹر خالد ..
جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ،ْ مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیما سنیٹر کے تحت تھلیسیما میں مبتلا بچوں اور انکے ..
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
کیماڑی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 280 لیٹر ایرانی پیٹرول و اسلحہ برآمد کرلیا
پولٹری ، ریسرچ آفیسر کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفرلیٹر تقسیم کردیئے گئے
کیماڑی، بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی