کراچی،ڈرگ روڈکینٹ بازارسے لاپتہ میٹرک کی طالبہ کاایک ہفتے سے زائد وقت گرزنے کے بعد بھی سراغ نہیں لگایاجاسکا

پیر 17 دسمبر 2018 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) کراچی کے علاقے ڈرگ روڈکینٹ بازارسے کرسچن گھرانے سے تعلق رکھنے والی لاپتہ میٹرک کی طالبہ کاایک ہفتے سے زائد وقت گرزنے کے بعد بھی سراغ نہیں لگایاجاسکاہے۔اہل خانہ کے مطابق طالبہ اینجئیل کو اس کے باپ کے منہ بولے بھانجے راجیش سیموئل نے اغوا کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈکینٹ بازارسے کرسچن گھرانے سے تعلق رکھنے والی میٹرک کی طالبہ اینجئیل سیمسن کولاپتہ ہوائے ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گزرگیاہے تاحال اس کوئی سراغ نہیں ملا۔

اہل خانہ کے مطابق طالبہ اینجئیل سیمسن کے باپ کا منہ بولا بھانجا راجیش سیموئل بھی لاپتہ ہے،8دسمبر کو اینجئیل سیمسن اسکول کے میلے میں گئی اور واپس نہیں آئی جبکہ راجیش سیموئل بھی اسی روز سے لاپتہ ہے۔اہل خانہ نے اینجئیل سیمسن کے اغواکامقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کرایا، شبہ ہے مغویہ کو والد کے منہ بولے بھانجے راجیش نے اغواکیا ہے، اہلخانہ کے مطابق اینجئیل سیمسن اپنے والد کاموبائل فون ساتھ لے کرگئی تھی ، جو اب مسلسل بند جارہاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں