رینجرز کی جانب سے شکار پور ددوائی روڈ پر سچا کھنڈ گردوارے کی تزئین و آرائش

بدھ 19 دسمبر 2018 19:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ شکار پور ددوائی روڈ پر واقع سچا کھنڈ گردوارے کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں زائرین ہر سال اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں گردوارے کے اندرونی داخلی راستے، کمروں، ہالوں اور فرش کی مرمت کے علاوہ اندرونی اور بیرونی حصے میں رنگ و روغن اور صفائی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

سکھ کمیونٹی نے پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے گردوارے کی تزئین و آرائش کے کام پر شکریہ ادا کیا اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں