جامعہ کراچی، بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

جمعرات 17 جنوری 2019 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 15 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 09 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 40.00 فیصدرہا۔بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں 59 طلبہ شریک ہوئے،43 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 16 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 72.88 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں