اٹھارہویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہو سکا ،پی ایس پی

شہری علاقوں میں پہلے سے موجود احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، لوگوں کے اختیارات لے کر ہم خود وہ ظلم کر رہے ہیں جو شاید دشمن بھی نہیں کر سکتا،شمشادصدیقی، آسیہ اسحاق

اتوار 17 فروری 2019 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) پاک سرزمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے ارکان شمشاد صدیقی اور آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کا مقصد اختیارات اور وسائل وفاق سے صوبوں اور صوبوں سے ڈسٹرکٹ کو دینا تھا تاہم، اس پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا جسکی وجہ سے شہری علاقوں میں پہلے سے موجود احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے لوگوں کے اختیارات لے کر ہم خود وہ ظلم کر رہے ہیں جو شاید دشمن بھی نہیں کر سکتا، کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں انہوں کہا کہ جب تک نیشنل فنانس کمیشن کو پروونشل فنانس کمیشن سے مشروط نہیں کر دیا جاتا اس وقت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہیں وزیراعظم عمران خان اور چاروں صوبائی حکومتیں اس کا نوٹس لے کر اس مسئلے کو ہمیشہ کے لئے حل کریں ورنہ نیشنل فنانس کمیشن کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ تب تک جاری نہ کرے جب تک تمام صوبے پی ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا شیڈول جمع نہیں کرا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ روزانہ 18 ویں ترمیم کا راگ الاپ نے والے عوامی اختیارات پر قابض ہیں وہ خود تو اختیارات اور وسائل چاہتیہیں لیکن انہیں نچلی سطح پر منتقل کرنا نہیں چاہتے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں