نیب نے ایک ایسے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اٹھایاہے، جس میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں،مشیراطلاعات سندھ

جمعہ 22 فروری 2019 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلا عا ت و قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضی وہا ب نے کہاہے کہ نیب نے ایک ایسے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اٹھایاہے، جس میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں،یہ صرف پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ہوتا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایوان کو اچھی طرح چلانے کی کوشش کی ہے۔

جمعہ کوسندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے پرسوں ان کے گھر میں ریڈ کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس کوئی شواہد نہیں تھے۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کشمیر پر جتنا مضبوط موقف پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت نے اختیار کیا وہ دنیا کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے اس سلسلے میں کچھ سولات ا ٹھائے ہیں جن کا جواب آنا چاہئے تھا۔

مگر انہیں وہ گول کرگئے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اگر نیب نے چھاپہ مارا بھی تھا تو ان کے اہل خانہ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا۔وزیر اعلی سندھ نے چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے کہ اس واقع کا نوٹس لیں،اورچھاپے میں ہونے والے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے چھوٹے افسران کے خلاف کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمعہ کوسندھ اسمبلی میں ہم نے مذمتی قرارداد لانا چاہتے تھے۔لیکن اپوزیشن نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اور کسی بہانے سے واک آوٹ کیا۔ہم نے پوری کوشش کی کہ اپوزیشن ہمارا ساتھ دے کیوں کہ یہ سندھ اسمبلی کی حرمت کا معاملہ تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں