ّادویات کی کوئی کمی نہیں، ہیپاٹائٹس سی کی گولیاں تمام مراکز پر دستیاب ہیں،وزیرصحت سندھ

منگل 19 مارچ 2019 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ صوبے بھر میں ہیپٹائٹس سی کی گولیاں ہیپٹائٹس کے تمام مراکز پر دستیاب ہیں اور ہیپٹائٹس کی دواؤں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت سعید احمد اعوان، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی، ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو نے بتایا کہ صوبے بھر ٹیچنگ، ضلع اور تحصیل ہسپتالوں میں ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے 61 مراکز کام کررہے ہیں اور یہ پروگرام مئی 2009 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اس پروگرام کے تحت 8.84 ملین افراد کی اسکریننگ اور ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ جولائی 2018 سے فروری 2019 تک صوبے کے مختلف اضلاع میں 28 کیمپ منعقد کئے گئے جن میں 29201 افراد کی اسکریننگ اور ویکسینیشن کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت چلنے والے تمام مراکز پر پر ہیپٹائٹس کنٹرول کی دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ اس مرض سے متاثرہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں